news
English

کرکٹر عمر اکمل کے رویئے پر انکوائری کمیٹی قائم

عمراکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران ٹرینر کے سامنےغیر مہذب رویہ اپنایا تھا

کرکٹر عمر اکمل کے رویئے پر انکوائری  کمیٹی قائم فوٹو: ٹویٹر

پی سی بی نے کرکٹرعمر اکمل کے غیرمہذب رویے پر انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹرعمر اکمل کے غیرمہذب رویئے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انکوائری کمیٹی بنادی ہے جس کی سربراہی ڈایریکٹر ہارون رشید کررہے ہیں، جب کہ ڈاکٹرسہیل سلیم،  پی سی بی لیگل ٹیم کے رکن بھی اس کمیٹی  کا حصہ ہیں۔

عمر اکمل منگل کو انکوائری  کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا مؤقف بیان کیا، انہیں بدھ کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے، عمراکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران ٹرینر کے سامنے غیر مہذب رویہ اپنایا جس کی شکایت باقاعدہ طور پر کرکٹ بورڈ حکام کو کی گئی تھی۔ کمیٹی ٹرینر یاسر محمود اور ویڈیو اینالسٹ ساجد ہاشمی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔