news
English

قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے کی خبروں پر عمرگل کا ردِعمل  

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے کی خبروں پر عمرگل کا ردِعمل    

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمرگل نے قومی ٹیم کا بولنگ کوچ بننے کے بارے میں زیرِ گردش خبروں پر اپنا رد عمل ظاہر کردیا
تفصیلات کے مطابق سابق پیسر عمر گل کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا پر میں نے بھی دیکھا ہے کہ شاید گرین شرٹس کے بولنگ کوچ کے لئے میرے بارے میں سوچا جارہا ہے، ابھی میرا بورڈ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے تاہم یہ کنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی نمائندگی پہلے بھی کر چکا ہوں اور موقع ملا تو دوبارہ کرنے میں بھی خوشی محسوس کروں گا۔ 
ایک مقامی تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے عمر گل نے ان قیاس آرائیوں کا جواب دیا کہ وہ اس اہم کردار میں مورنے مورکل کی جگہ لے سکتے ہیں اور واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا۔ 
عمر گل نے کہا کہ 'پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک بولنگ کوچ کے کردار کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، اگر مجھے پاکستانی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا جاتا ہے تو یہ میرے لیے یقیناً اعزاز کی بات ہوگی۔ 
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مورکل نے اس سال جون میں چھ ماہ کے معاہدے پر پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا تھا اور مردوں کی ٹیم کے ساتھ ان کی پہلی اسائنمنٹ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ تھا۔ 

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمرگل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ 2023 میں ناقص ترین کارکردگی کے بعد چند روز قبل غیرملکی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، توقع ہے کہ دسمبر سے قبل گرین شرٹس کا نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا جائے گا کیونکہ دسمبر میں پاکستان کا دورہ آسٹریلیا شیڈول ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔