news
English

انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

پاکستان کا بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا اور ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی

انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا فوٹو: آئی سی سی

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں روائتی حریف بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

جنوبی افریقا میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا۔ ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور بھارتی بولرز نے گرین شرٹس کو 43.1اوورز میں ہی پویلین بھیج دیا۔

اوپنر حیدرعلی نے نصف سنچری اسکور کی اور 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان روحیل نذیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب اننگز کا آغاز جیسوال اور سکسینا نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر جیسوال نے سنچری اور سکسینا نے نصف سنچری بنائی جس کی بدولت بھارت نے بغیر کسی نقصان کےمقررہ ہدف 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔