news
English

بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20 میں بھی شکست، امریکہ نےسیریز اپنے نام کرلی

بنگلہ دیش 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 78-2 پر مضبوط پوزیشن میں تھا لیکن اگلے 60 رنز پر اس کی آخری آٹھ وکٹیں تیزی سے گریں اور میچ اس کے ہاتھ سے نکل گیا۔

بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20 میں بھی شکست، امریکہ نےسیریز اپنے نام کرلی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ سامنے آگیا۔ امریکا نے دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کر کے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز اپنے نام کرلی۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ایک کمزور ٹیم تصور کی جانے والی امریکی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ امریکا نے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی بنگلہ دیش کو شکست دے دی، یوں امریکا کو سیریز میں صفر کے مقابلے میں 2 فتوحات کی برتری حاصل ہوگئی۔ سیریز کے دوسرے میچ میں 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں امریکا نے سیریز اپنے نام کرلی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 78-2 پر مضبوط پوزیشن میں تھی لیکن اگلے 60 رنز پر اس کی آخری آٹھ وکٹیں تیزی سے گریں اور میچ اس کے ہاتھ سے نکل گیا۔
فاسٹ باؤلر علی خان نے امریکہ کی جیت کے لیے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 25 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کپتان نجم الحسین شانتو 36 رنز اور سابق کپتان شکیب الحسن 30 رنز کے ساتھ نمایاں نظر آئے۔ علی خان کو زبردست پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی خان نے کہا کہ ہم نے کوشش کی اور بنگلہ دیشی بلے بازوں کو محدود رکھنے کے لیے اپنا اے ون کھیل پیش کیا،"
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اہم مراحل میں وکٹیں حاصل کیں اور اس نے بنگلہ دیش پر دباؤ ڈالا جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی ٹیم آگے نہ بڑھ سکی۔،،