news
English

ورلڈکپ: آکاش چوپڑا بھی شاہین کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے  

محمود اللہ کے خلاف شاہین آفریدی کی شاندار گیند بازی نے وسیم اکرم کی یاد تازہ کروادی، بھارتی کمنٹیٹر

ورلڈکپ: آکاش چوپڑا بھی شاہین کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے  

معروف بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شاندار بالنگ پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 
سابق ہندوستانی کرکٹر روی شاستری کے بیان کے برعکس کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں اچھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پرانی گیند پر جس طرح فاسٹ بولر نے محمود اللہ کو آؤٹ کیا وہ خوبصورت لمحہ تھا، فاسٹ بولر نے پاکستان کے لیجنڈ بولر وسیم اکرم کی یاد تازہ کروائی۔ 
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینا اس کا ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
 
واضح رہے کہ بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ 2023 میں شاہین آفریدی اب تک 7 میچوں میں 16 وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، انہوں نے 19.93 کی اوسط سے بالنگ کروائی ہے۔ 
حال ہی میں آئی سی سی ون ڈے 2023 کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی پوزیشن پربھی قبضہ جماچکے ہیں جبکہ اس فہرست میں ان کے علاوہ اور کوئی دوسرا پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔