ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا۔
ایشیاء کپ کے فائنل میں چھ وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی پیسر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو دے دی۔
ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارتی فتح کے ہیرو فاسٹ بولر محمد سراج نے انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو عطیہ کردی، اس کے علاوہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھی گراؤنڈز اسٹاف کے لیے 50 ہزار امریکی ڈالرز کا اعلان کیا، پورے ایونٹ کے دوران بارش مسلسل خطرہ بنی رہی اس دوران کئی بار گراؤنڈ اسٹاف نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے میدان کو دوبارہ کھیل کے قابل بنایا۔
میچ کی اختتامی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے محمد سراج نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف بجا طور پر اس کا حقدار ہے، فائنل بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ سپر فور میں سب سے زیادہ بارش نے پاکستان اور بھارت کے میچ کومتاثر کیا جوکہ ریزرو ڈے پر مکمل کیا گیا، فائنل کیلیے بھی پیر کا دن ریزرو رکھا گیا تھا تاہم اس کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
دوسری جانب پاک بھارت میچ کے لیے ریزرو ڈے مختص کرنے پر اے سی سی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔