news
English

امریکہ نے پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

امریکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو ہیوسٹن میں ہوگا۔

امریکہ نے پہلے ٹی 20 میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز سے قبل ہی بڑا اَپ سیٹ ہوگیا، امریکا نے بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریزکے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں شکست سے دوچار کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹاپ 10 ٹیموں کی رینکنگ میں سے ایک بنگلہ دیش کیخلاف امریکا نے تاریخی فتح حاصل کرلی، انہوں نے بنگال ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے ہرایا۔ 
ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر153 رنزاسکورکیے، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے توحید ہردوائے نے 58 جبکہ محمد ریاض نے31، سومیا سرکارنے 20 اور لٹن داس 14 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 154 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 
امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔ 
واضح رہے کہ امریکا کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ٹیمز کیے خلاف یہ پہلی فتح تھی، ورلڈکپ مقابلوں میں امریکی گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور آئرلینڈ کے ساتھ موجود ہے۔ 
امریکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو ہیوسٹن میں ہوگا۔