news
English

اسامہ میر کے تاریخ رقم کرنے پر سلطانز کی اسپن بالنگ کوچ کا ردعمل  

اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپن باؤلرز میں سب سے زیادہ 21 وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے

اسامہ میر کے تاریخ رقم کرنے پر سلطانز کی اسپن بالنگ کوچ کا ردعمل    

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ریکارڈ بنانے پر اسپن بالنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔ 
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز سے جیت حاصل کی تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔
ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام دیتے ہوئے ملتان سلطانز کی اسپن بالنگ کوچ الیگزینڈرا ہارٹلے نے اسامہ میر کو “سپر اسٹار” کہا۔  
دوسری جانب اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپن بؤلرز میں سب سے زیادہ 21 وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 3.5 اوورز کے دوران 22 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔  
اس سے قبل لاہور قلندرز کے راشد خان نے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پی ایس ایل میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 
واضح رہے کہ سال 2019 کے پی ایس ایل ایڈیشن میں حسن علی نے 25 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا، جو کسی بھی ایڈیشن میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔