news
English

پی ایس ایل 9 میں اسامہ میر نے تاریخ رقم کردی  

اسامہ بطور اسپنر پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

پی ایس ایل 9 میں اسامہ میر نے تاریخ رقم کردی  

منگل کے روز کراچی میں کھیلے گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 79 رنز کے بڑے مارجن سے جیت حاصل کی تاہم اس میچ میں اسپنر اسامہ میر نے محمد وسیم جونئیر کی وکٹ لیکر تاریخ رقم کردی۔
 
اسامہ میر ایک ایڈیشن میں بطور اسپنر، بولرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 3.5 اوورز کے دوران 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے عمیر یوسف، محمد عامر اور محمد وسیم کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 
اس سے قبل لاہور قلندرز کے راشد خان کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔  
واضح رہے کہ سال 2019 کے پی ایس ایل ایڈیشن میں حسن علی نے 25 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا، جو پی ایس ایل کے کسی بھی ایڈیشن میں کسی بھی بولر کی جانب سے لی گئی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔