news
English

عثمان خواجہ نے ’سست‘ ہونے کے طعنے کو نسلی تعصب قرار دے دیا

ایک وجہ میرا پاکستان سے تعلق ہونا ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جنوبی ایشیائی لوگ سست ہوتے ہیں

عثمان خواجہ نے ’سست‘ ہونے کے طعنے کو نسلی تعصب قرار دے دیا فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی نڑاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ’سست‘ ہونے کے طعنے کو بھی نسلی تعصب قرار دے دیا۔

عثمان خواجہ نے کہاکہ اپنی ریلیکس فطرت کی وجہ سے بچپن سے ہی مجھے ’لیزی‘ کا طعنہ سننا پڑتا، اس کی ایک وجہ میرا پاکستان سے تعلق ہونا ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جنوبی ایشیائی لوگ سست ہوتے ہیں، اسی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ میں بھی میں پیچھے رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی چیزوں کو کسی کے آبائی تعلق سے نہیں جوڑیں اور کرکٹ میں دوسری برادریوں کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔