news
English

ورلڈکپ2024 میں میکسویل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔، عثمان خواجہ

ماضی میں جو کچھ بھی ہوا ہے وہ اہم نہیں ہے۔ وہ اپنا کھیل نہیں بدلیں گے اور نہ ہی انہیں بدلنا چاہیے، آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر

 ورلڈکپ2024 میں میکسویل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔، عثمان خواجہ

حال ہی میں ختم ہونے والے بھارت کے مقامی ٹورنامنٹ آئی پی ایل میں جدوجہد کے باوجود عثمان خواجہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل گلین میکسویل کی حمایت کردی،  آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ نے اپنے ساتھی کھلاڑی گلین میکسویل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہئ کہ آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں آل راؤنڈر کی کارکردگی پر مجھے پورا اعتماد ہے، میکسویل اپنی بہپترین کرکٹ پیش کریں گے۔ 
عثمان خواجہ کے یہ تبصرے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ساتھ میکسویل کی غیر متاثر کن کارکردگی کے بعد سامنے آئے ہیں، جہاں وہ نو اننگز میں صرف 52 رنز بنا سکے تھے۔ میکسویل کی آئی پی ایل کی ناقص کارکردگی کے باوجود، عثمان خواجہ نے ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کی عدم مطابقت پر زور دیتے ہوئے میکسویل کے دباؤ کے تحت کارکردگی دکھانے کے ٹریک ریکارڈ کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "آئی پی ایل کی فارم بالکل غیر متعلقہ ہے۔ میکسی نے خود کو بار بار ثابت کیا ہے۔ کوئی بھی کھلاڑی جو طویل عرصے تک کارکردگی دکھاتا ہے وہ سمجھتا ہے کہ آپ ہر بار جب وہاں جاتے ہیں تو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔"
عثمان خواجہ نے دی ویسٹ آسٹریلین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر میکسویل ایک اچھی اننگز کھیل لیتے ہیں تو وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔،،
عثمان خواجہ نے مزید بات کرتے ہوئے میکسویل کی ثابت قدمی پر روشنی ڈالی، یہ بتاتے ہوئے کہ حالیہ مشکلات کے باوجود ٹی 20 کرکٹ میں خطرات مول لینے اور جس مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ خصوصیات میکسویل میں موجود ہیں۔ عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ "آپ کچھ خطرات مول لیتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہیں اور ٹی 20 کرکٹ آسان نہیں ہے۔ لیکن [اس ٹورنامنٹ کے لیے] اگر وہ ایک اچھی اننگز کھیلتے ہیں، تو وہ واپس آئیں گے۔ ماضی میں جو کچھ بھی ہوا ہے وہ اہم نہیں ہے۔ وہ اپنا کھیل نہیں بدلیں گے اور نہ ہی انہیں بدلنا چاہیے۔ بس آگے بڑھتے رہیں۔ وہ اسے پائیں گے۔" 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں، میکسویل نے اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے کل 400 رنز بنائے تھے۔ 
جبکہ آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے میکسویل سے بڑی امیدیں لگا رہا ہے جبکہ ساتھی کھلاڑی عثمان خواجہ نے اپنے ہم وطن کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے طریقے اور اعتماد کو برقرار رکھیں۔