news
English

عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنےکے باعث زخمی، جبڑے سے خون نکل آیا  

آسٹریلوی اوپنر کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں شرکت مشکوک۔

عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنےکے باعث زخمی، جبڑے سے خون نکل آیا  

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ چہرے پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔ 
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم کو جیت حاصل کرنے کیلئے محض ایک رن درکار تھا تاہم کیریبئین فاسٹ بولر شمر جوزف نے عثمان خواجہ کو باؤنسر کروایا جو سیدھا ان کے ہیلمٹ پر جاکر لگا۔ 
تیز رفتار گیند لگنے کے باعث آسٹریلوی اوپنر کے جبڑے سے خون بہنے لگا، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ 
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔  
عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا، ابتدائی معائنے میں انہیں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔ 
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔