عثمان خواجہ گزشتہ جمعہ کو آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شمر جوزف کی گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے کلیئرنس مل گئی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ بولرشمر جوزف کی گیند عثمان خواجہ کے ہیلمٹ سے ٹکرا کر چہرے پر لگنے کی وجہ سے اوپنر کے منہ سے خون آنے لگا تھا جس پر ان کی اگلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔
آسٹریلوی ٹیم نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ عثمان خواجہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے، خواجہ کا آج دوبارہ جائزہ لیا گیا اور ان میں شریک نہ ہونے کی کوئی علامت نہیں ہے۔ وہ کل گابا میں ٹریننگ کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔