news

فاسٹ بولر عثمان شنواری ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

لاہور: ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائدنگی کرنے والے 27 سالہ فاسٹ بولرعثمان شنواری ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہو گئے۔

فاسٹ بولر عثمان شنواری ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عثمان شنواری نے واضح کیا ہے کہ کمر کی تکلیف سے اب وہ مکمل نجات پاچکے ہیں اور دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، مستقبل میں انجریز سے بچنے اور اپنے کیرئیر کو دیرپا کرنے کے لیے ڈاکٹرز اور فزیو تھیراپسٹ کے مشورے پر انہوں نے اب ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، اب وائٹ بال فارمیٹ کھیلنا ہی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

ریڈ بال کرکٹ کوخیر باد کہنے کے بعد بائیں ہاتھ کے پیسر اب صرف وائٹ بال کرکٹ پر توجہ دیں گے۔ واضح رہے کہ عثمان شنواری 17 ون ڈے اور 16  ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان کے لیے کھیل چکے ہیں۔