news
English

پی ایس ایل9: عثمان طارق کو بولنگ کروانے کی اجازت مل گئی

ملتان سلطانز کی اگلے میچز کھیلنے کی راہ ہموار، عثمان طارق اپنی ٹیم کے آئندہ میچز میں سلیکشن کے اہل ہوں گے۔

پی ایس ایل9: عثمان طارق کو بولنگ کروانے کی اجازت مل گئی

بولنگ کے متنازع ایکشن سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں بولنگ کروانے کی اجازت مل گئی۔ 
عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد اگلے میچز میں کھیلنے کی منظوری دی گئی ہے۔ 
اسپنر عثمان طارق کو اب چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ امپائرز کے ذریعہ اس کے ایکشن کے بارے میں کسی بھی بعد کی رپورٹ کے نتیجے میں اس کی بولنگ سے اس وقت تک معطلی کی جائے گی جب تک کہ وہ اس مسئلے کو درست کرنے کے لیے کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ سے نہ گزر جائے۔ 
واضح رہے کہ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کراچی کنگز کیخلاف میچ میں رپورٹ ہوا تھا، آن فیلڈ آمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا۔  
پی ایس ایل کے رواں نویں ایڈیشن میں عثمان طارق اب تک 3 میچز کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم ان کی بولنگ کفایتی رہی۔