news
English

ٹی20ورلڈکپ: پاک بھارت مقابلہ امریکاکے کس شہرمیں ہوگا؟ نام پراتفاق ہوگیا  

اس اسٹیڈیم میں محض 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، میڈیا رپورٹس

ٹی20ورلڈکپ: پاک بھارت مقابلہ امریکاکے کس شہرمیں ہوگا؟ نام پراتفاق ہوگیا  

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ امریکا کے شہر نیویارک میں کروانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ 
غیرملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاک بھارت میچ سے متعلق آئی سی سی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ دونوں ٹیموں کا میچ نیویارک میں کراویا جائے گا۔ 
ایزن ہاور اسٹیڈیم نیو یارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں واقع ہے جہاں محض 34 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ 
امریکی میڈیاکی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی وقت کے مطابق بھارت کے میچز علی الصبح کروائے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ فلوریڈا اور ٹیکساس ورلڈکپ 2024 کے مقابلوں کے میزبان ہوں گے تاہم ایونٹ کا فائنل ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔  
دوسری جانب دبئی میں ہونے والے اہم اجلاس میں آج آئندہ برس شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کی توقع ہے۔  
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔ 
اس سے قبل یکم دسمبر کو ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا نے میگا ایونٹ کے میچز کی میزبانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ورلڈکپ 2024 کے لئے مقررہ وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، اس وجہ سے میگا ایونٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔