news
English

افغانستان کو آج 12ویں ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز مل جائے گا

افغانستان کا آج بھارت سے تاریخی میچ کا آغاز بنگلور میں ہوگا، مہمان ٹیم اسپن اٹیک سے میزبان سائیڈ کو گھیرنے کی خواہاں ہے۔

افغانستان کو آج 12ویں ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز مل جائے گا PHOTO: AFP

بنگلور: افغانستان کو آج 12 ویں ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز مل جائے گا۔

افغانستان کا آج بھارت سے تاریخی میچ کا آغاز بنگلور میں ہوگا، مہمان ٹیم اسپن اٹیک سے میزبان سائیڈ کو گھیرنے کی خواہاں ہے۔

کپتان اصغر استنکزئی نے کہاکہ ہماری ناتجربہ کار ٹیم کیلیے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے تاہم اپنی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ کے حوالے سے بالکل بھی نروس نہیں،اپنی پوری ٹیم اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلیے تیار ہے۔

دوسری جانب انجرڈ کوہلی کی جگہ سنبھالنے والے قائم مقام کپتان اجنکیا راہنے نے کہاکہ ہم افغانستان کو کسی بھی صورت آسان شکار سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے، کامیابی کیلیے بھارت کو پوری قوت سے مہمان سائیڈ پر حملہ آور ہونا ہوگا۔