پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ 22-23 دسمبر کو جنکشن اوول، سینٹ کِلڈا میں کھیلا جائے گا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں 26 سے 30 دسمبر تک ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے وکٹوریہ 11 کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم وکٹوریہ الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
یہ میچ 22 اور23 دسمبر کو جنکشن اوول، سینٹ کِلڈا میں شیڈول ہے۔
اس پریکٹس میچ کے لیے وکٹوریہ الیون کی ٹیم بنیادی طور پر مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جو فی الحال بگ بیش ڈیلز نہیں رکھتے۔ ٹیم کی قیادت پیٹر ہینڈزکومب کریں گے جس میں دو سابق ٹیسٹ کرکٹر مارکس ہیرس اور ول پکووسکی بھی شامل ہوں گے۔
اس اضافی میچ کا مقصد پاکستانی اسکواڈ کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل تیاری اور آسٹریلوی گرائونڈ سے ہم آہنگی فراہم کرنا ہے۔
آسٹریلیا کی اعلان کردہ وکٹوریہ الیون میں پیٹر ہینڈزکومب، مارکس ہیرس، ڈیلن بریشر، ول پوکووسکی، بلیک تھامسن، ہیری ڈکسن، سیم ایلیٹ، زیویئر کرون، ڈوگ وارن، کیم میک کلور، ول پارکر اور میٹ فوٹیا شامل ہیں، جبکہ پاکستانی اسکواڈ میں شان مسعود، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ کیپربیٹر)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر بیٹر)، سعود شکیل اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔