news

ویرات کوہلی حوصلہ افزائی کرنے پر بابر اعظم کے مشکور

لاہور: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی نے برے وقت میں حوصلہ افزائی کرنے پر بابراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ویرات کوہلی حوصلہ افزائی کرنے پر بابر اعظم کے مشکور

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی ان دنوں فارم میں نہیں اسی وجہ سے اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہے اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’آپ مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘‘

اس ٹوئٹ پر ویرات نے شاندار الفاظ میں بابر کو جواب دیا ، برے وقت میں حوصلہ افزائی کرنے پر بابراعظم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’’بہت شکریہ، چمکتے رہیں اور عروج پائیں، آپ کے لیے نیک تمنائیں۔‘‘