کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی بھارت میں انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے شہری بن گئے۔
عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ویرات کوہلی بھارت میں انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے شہری بن گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے انسٹاگرام پر 256 ملین فالوورز ہیں۔ 2023 کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی کو انسٹاگرام پر ہر ایک اسپانسر شدہ پوسٹ کے لیے 11.45 کروڑ بھارتی روپے ملے۔
فہرست میں انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بھارتی شخصیت بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا ہیں جنھوں نے فی پوسٹ 4.40 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے۔
عالمی سطح پر انسٹاگرام سے کمائی کرنے میں شہرہ آفاق فٹبالر رونالڈو سر فہرست ہیں جنھوں نے 3.23 ملین امریکی ڈالر کی بھاری رقم وصول کی جو ویرات کوہلی سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے جبکہ عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والے فٹبالر میسی ہیں جنھوں نے ہر انسٹاگرام پوسٹ پر 2.56 ملین امریکی ڈالر رقم حاصل کی۔ ان کے بعد سیلینا گومز اور کائلی جینر کے نام آتے ہیں۔
یاد رہے کہ رونالڈو کے فالورز کی تعداد 59 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار اور 846 ہے جب کہ میسی کے 47 کروڑ 92 لاکھ 68 ہزار اور 484 فالورز ہیں۔