کوہلی کے ساتھ زمبابوے کے سکندر رضا اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مین اور ویمن پلیئر آف دی منتھ فار اکتوبر کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کی ندا ڈار اور بھارت کے ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔
پاکستان کی آل راؤنڈر ندا ڈار کو اکتوبر کے مہینے میں شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔ جبکہ مردوں کے کیٹیگری میں ویرات کوہلی کو اکتوبر کے مہینے کی پرفارمنس پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی شاندار پرفارمنس کے بعد اکتوبر 2022 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ نامزد کیا گیا۔
کوہلی کے ساتھ زمبابوے کے سکندر رضا اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد تھے، لیکن ہندوستانی بلے باز نے انہیں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
کوہلی نے ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ دنیا بھر کے شائقین کے ساتھ ساتھ پینل کی طرف سے اسٹینڈ آؤٹ کھلاڑی کے طور پر منتخب ہونا اس اعزاز کو میرے لیے اور بھی خاص بناتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ منتخب ہونا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں دوسرے نامزد افراد کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس مہینے کے دوران بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ساتھی ساتھیوں کو بھی، جو میری بہترین کارکردگی کے لیے میری مدد کرتے رہتے ہیں۔