کوہلی نے اپنی نیشنل ٹیم جرسی میکسویل کو تحفے میں دی، انھیں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے گلے سے بھی لگایا۔
بھارتی ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو ٹورنامنٹ کے اختتام پر خصوصی تحفہ دے دیا۔
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کو میگا ایونٹ کی یادگار کے طور پر خصوصی تحفہ دے دیا۔
دونوںکھلاڑی آئی پی ایل میں ایک ہی فرنچائز، رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہیں، ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد کوہلی نے اپنی نیشنل ٹیم جرسی میکسویل کو تحفے میں دی اور انھیں ورلڈ کپ کے فائنل میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے گلے سے بھی لگایا۔
آئی سی سی کی جانب سے اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی گئیں۔ جنہیں دنیا بھر کے شائقینِ کرکٹ کی جانب سے خوب سراہا جارہاہے۔