news
English

ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے پہلے2میچ نہیں کھیلیں گے

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے پہلے2میچ نہیں کھیلیں گے

بھارتی ٹیم کے نامور بلے باز ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچز میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر 25 جنوری سے شروع ہونے والی بھارت، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انڈیا، انگلینڈ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے اسکواڈ سے دستبردار ہونے کی درخواست کی ہے"۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ویرات کوہلی نے کپتان روہت شرما سمیت ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز سے بات کی ہے اور اپنی نجی مصروفیات کی بنا پر سیریز کے دو ابتدائی میچ کھیلنے سے معذرت کی ہے۔
بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی کی حمایت کی ہے اور میڈیا مسیت شائقینِ کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ قیاس آرائیوں کے بجائے کوہلی کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
"بی سی سی آئی اس کے فیصلے کا احترام کرتا ہے اور بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ نے اسٹار بلے باز کو اپنا تعاون پیش کیا ہے، ساتھ ہی بورڈ نے ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےامید ظاہر کی ہے کہ وہ ٹیسٹ سیریز میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ 
"بی سی سی آئی میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ اس دوران ویرات کوہلی کی نجی زندگی اور پرائیویوسی کا احترام کریں اور ان کی ذاتی وجوہات کی نوعیت کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ 
بی سی سی آئی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی کوہلی کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کیا جائے گا۔