news
English

بھارت افغانستان ٹی 20 سیریز: کوہلی پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے

افغانستان کے خلاف ہونے والی یہ ٹی ٹونٹی سیریز ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما کے لئے خاصی اہمیت کی حامل ہے۔

بھارت افغانستان ٹی 20 سیریز: کوہلی پہلے میچ میں شرکت نہیں کریں گے

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ذاتی وجوہات کی بنا پر افغانستان کے خلاف پہلے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔  بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وہ اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی بنا پر افغانستان کے خلاف ہونے والے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔
بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے بھی ویرات کوہلی کی موہالی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عدم شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اندور اور بنگلور میں ہونے والے سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹونٹی میچوں میں ضرور شرکت کریں گے۔ 
افغانستان کے خلاف ہونے والی یہ ٹی ٹونٹی سیریز ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما کے لئے خاصی اہمیت کی حامل ہے، دونوں پلیئرز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی مرتبہ مختصر ترین فارمیٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات کو موہالی میں کھیلا جائے گا، سیریز کے دیگر دو میچ اندور اور بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔