news
English

ورلڈکپ میں کون سب سے زیادہ وکٹیں لے گا، سر ویورچرڈزنے نام بتادیا

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈی کرکٹر نے شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

ورلڈکپ میں کون سب سے زیادہ وکٹیں لے گا، سر ویورچرڈزنے نام بتادیا

سابق ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ویوین رچرڈز نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023میں شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالرز میں شاہین شاہ آفریدی یقیناً سرفہرست ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاہین آفریدی کو قریب سے کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پُرعزم کھلاڑی ہیں۔
 
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کرکٹ ریٹنگ ایوارڈ تقریب میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی، شاہین آفریدی اور ٹرینٹ بولٹ کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان بولرز نے حالیہ دنوں میں بہت سے نامور بلےبازوں کو پریشان کیا ہے۔ 
دوسری جانب بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کوئی پلان ہے؟۔ جس پر وہ ویرات کوہلی کا نام لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔