آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ کرکٹر ویون رچرڈز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے بعد اپنی دوسری پسندیدہ ٹیم کا نام بتادیا۔
کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے، سر ویون رچرڈز نے بطور ٹیم ان کی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اپنی ویسٹ انڈین ٹیم کامیاب نہیں ہوئی تو بھی وہ اس کی حمایت جاری رکھیں گے تاہم میگا ایونٹ کے اگلے مراحل میں وہ بھارت کو سپورٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسی ٹیم کےبارے میں کیا کہہ سکتا ہوں جو پہلے سے ہی اتنی طاقتور ہے؟ آپ کے پاس اچھی چیز ہے اور میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اگر میرون کے لوگ یہ کام نہیں کرتے تو میں آپ کی حمایت کروں گا۔ کیا یہ کافی معقول ہے؟
سرویوو رچرڈز نے بی سی سی آئی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ ’’ایک کیریبین شخص کے طور پر، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ آپ کے پاس یہاں کیا ہے۔‘‘
تقریب کے دوران ویون رچرڈز نے اسکوائر لیگ میں شاندار کیچ لینے پر سوریہ کمار یادیو کو فیلڈنگ میڈل پیش کیا جس نے بنگلہ دیش کے اوپنر لٹن داس کو آؤٹ کیا۔
انہوں نے رشبھ پنت کو حالیہ چیلنجوں کے بعد دوبارہ ایکشن میں دیکھ کر بھی خوشی کا اظہار کیا اور پیار سے انہیں "پاکٹ راکٹ" کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ "آپ کے ساتھ جو حالات کچھ گزرے ہیں اس کے بعد آپ کو یہاں واپس دیکھ کر بہت اچھا لگا۔"
ان کا کہنا تھا کہ "آپ کو دیکھ کر بہت اچھا لگا اور جس طرح سے آپ اپنی کرکٹ کھیل رہے ہیں، مجھے اس سے لطف اندوز ہونا پسند ہے۔"
چونکہ بھارتی ٹیم سپرایٹ کے دو میچوں میں چار پوائنٹس اور مضبوط نیٹ رن ریٹ کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہے، وہ اپنے آخری سپر ایٹ مقابلے میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
ویوین رچرڈز نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور ٹیم کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہتا ہے تو میں بھارت کو سپورٹ کروں گا۔
ویون رچرڈز نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ شکست دینے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اب انڈیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے۔