news
English

ویوین رچرڈز کی بیٹی رمیز راجا پر برس پڑی

مسابا گپتا بھارت کی مشہور فیشن ڈیزائنر اور معروف اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی ہیں۔

ویوین رچرڈز کی بیٹی رمیز راجا پر برس پڑی

ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا اپنے والد کے خلاف نسل پرستانہ مذاق پر قہقہے لگانے پر رمیز راجہ پر برس پڑیں۔ 
مشہور ڈیزائنر اور اداکارہ مسابا گپتا نے اپنی ٹوئیٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی اس حرکت سے مجھے یا میرے والدین کو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن آپ کی اپنی ذہنیت کھل کر سامنے آگئی۔ 
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے قومی ٹی وی پر آپ کو ہنستے ہوئے دیکھ کر دکھ ہوا کیونکہ آپ جس بات پر ہنس رہے ہیں دنیا تیس سال پہلے اس پر ہنسنا بند کرچکی ہے۔ 
واضح رہے کہ یہ تنازع کچھ روز قبل نجی ٹی وی کے کامیڈی شو کے دوران پیش آیا تھا جس میں رمیز راجہ بطور مہمان شریک تھے۔  
پروگرام کے دوران خاتون مزاح نگار نے ویوین رچرڈز کے بارے میں توہین آمیز مذاق کرتے ہوئے اُن کے لیے ’’کالیا‘‘ کا لفظ استعمال کیا جس پر رمیز راجہ سمیت مہمانوں نے قہقہہ لگایا تھا۔ 
پروگرام کے دوران خاتون نے ایک شعر سناتے ہوئے کہا کہ ’جو لڑکیاں خود کو کہتی ہیں ملکہ عالیہ، اس کو پھر ملتا ہے مسٹر کالیا‘۔ 
خیال رہے کہ مسابا گپتا سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز کی بن بیاہی بھارتی محبوبہ اداکارہ نینا گپتا سے ہونے والی بیٹی ہے جس کی پیدائش دو نومبر 1989 کو ہوئی تھی، ویوین رچرڈز نے نینا گپتا سے شادی نہیں کی۔