news
English

دیکھیں: سپرمین وہاب ریاض کے 2 ناقابلِ یقین کیچز

پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض نے فیلڈنگ میں بھی خود کو بہترین ثابت کردیا

دیکھیں: سپرمین وہاب ریاض کے 2 ناقابلِ یقین کیچز فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض نے فیلڈنگ میں بھی خود کو بہترین ثابت کردیا۔

یہ کارنامہ انہوں نے کیپ ٹائون میں جاری مزانزی سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران انجام دیا جہاں وہاب ریاض کیپ ٹائون بلٹز کی نمائندگی کررہے تھے-

پارل روکس اور کیپ ٹائون بلٹز کے درمیان اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بالر وہاب ریاض نے ڈائیو مار کر ایک ہاتھ سے فاف ڈو پلیسز کا کیچ پکڑا جس کے بارے میں خیال تھا کہ یہ کیچ ہونا ناممکن ہے مگر وہاب ریاض نے سپر مین کی طرح ڈائیو کرتے ہوئے کیچ پکڑ کر شائقین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

فاف ڈو پلیسز نے 18 گیندوں پر 21 رنز اسکور کئے۔ دوسرا کیچ وہاب ریاض نے سبونیلو مخانیا کا پکڑا جو 7 گیندوں پر فقط 8 رنز بنا پائے تھے۔

وہاب ریاض کے دونوں ناقابلِ یقین کیچز پر گرائونڈ میں موجود شائقین نے تالیاں بجا کر انہیں خوب داد دی۔

 

Caught mid-air 😯😲@WahabViki’s impressive fielding yesterday for @CT_Blitz 🔥 #GotGame
Video credits: @MSL_T20 pic.twitter.com/Cil3xAfbSo

— Flaminko Sports 🏆 (@FlaminkoInc) November 25, 2019