news
English

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس: وہاب ریاض اور عبدالرزاق عہدے سے فارغ

یہ فیصلہ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جہاں ٹیم گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی تھی۔​​​​​​​

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس: وہاب ریاض اور عبدالرزاق عہدے سے فارغ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ وہاب ریاض اور عبدالرزاق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔   
ذرائع کے مطابق اب دونوں سابق کرکٹرز آئندہ سلیکشن معاملات میں شامل نہیں ہوں گے۔ محمد یوسف اور اسد شفیق فی الحال بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔ 
یہ فیصلہ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جہاں ٹیم گروپ مرحلے سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی تھی۔
عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔  
قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر مینجر ذمہ داری نبھانے والے وہاب ریاض کو اس عہدہ سے بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ کسی سینئر کرکٹر یا بیورو کریٹ کو اب قومی ٹیم کا نیا مینجر بنایا جاسکتا ہے۔ 
ایکسپریس نیوز کی جانب سے رابطے کرنے پر ایک بورڈ آفیشل نے رزاق اور وہاب سے مزید سلیکشن کی ذمہ داریاں نہ لینے کی تصدیق کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تشکیل کے ساتھ ٹیم انتظامیہ میں بھی بعض اہم تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں۔