news
English

پاک نیوزی لینڈ سیریز: تربیتی کیمپ میں مزید 9 کھلاڑی شامل

تربیتی کیمپ میں مدعو کیے گئے کھلاڑیوں میں کامران غلام، عمیر بن یوسف، سجاد علی، احمد شہزاد، محمد حارث، شہاب خان، محمد عمران، محمد عامر خان اور عارف یعقوب شامل ہیں

پاک نیوزی لینڈ سیریز: تربیتی کیمپ میں مزید 9 کھلاڑی شامل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول پانچ میچوں کی سیریز کے لیے پی سی بی نے تربیتی کیمپ میں احمد شہزاد،محمد حارث اور شہاب خان سمیت مزید 9 کھلاڑی شامل کرلیے۔ 
پی سی بی کا تربیتی کیمپ 28 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا اور 3 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ 
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے علاوہ وہاب ریاض نے آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تربیتی کیمپ میں شامل ہونے کے لیے 9 اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا بھی اعلان کیا۔
لاہو رمیں ہونے والے 
تربیتی کیمپ میں مدعو کیے گئے کھلاڑیوں میں کامران غلام، عمیر بن یوسف، سجاد علی، احمد شہزاد، محمد حارث، شہاب خان، محمد عمران، محمد عامر خان اور عارف یعقوب شامل ہیں۔
وہاب ریاض نے کہا کہ “ہم قومی ٹی ٹونٹی کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو تربیتی کیمپ میں بلارہے ہیں اور ہم کیمپ میں ان کی کارکردگی کا مشاہدہ کریں گے۔ 
یہ نو کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریز کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ 
‘‘تربیتی کیمپ 28 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا اور 3 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستانی سکواڈ شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عبداللہ شفیق، محمد حارث، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف، زمان خان پر مشتمل ہوگا۔