news
English

’’سلمان بٹ کی تقرری اور ہٹائے جانے کا فیصلہ میرا تھا‘‘ وہاب ریاض

نیک نیتی کے باوجود بورڈ کے کچھ فیصلے اچھے اور کچھ غلط ہوجاتے ہیں، چیف سلیکٹر

’’سلمان بٹ کی تقرری اور ہٹائے جانے کا فیصلہ میرا تھا‘‘ وہاب ریاض

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی تقرری اور انہیں ہٹائے جانے کا فیصلہ ان کا تھا۔ 
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ سابق کپتان سلمان بٹ کو ہٹانے کیلئے کسی کا دباؤ نہیں تھا، انہیں کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میں نے ہی کیا تھا وہ کرکٹ کو بہتر سمجھتے تھے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، میں نے اپنی ذمہ داری سمجھ کر چیف سلیکٹر کا عہدہ لیا۔ نیک نیتی کے باوجود کچھ فیصلے اچھے ہوتے ہیں کچھ غلط ہو جاتے یہ سیکھنے کا عمل ہے۔ 
چیف سلیکٹر نے کہا کہ سلمان بٹ ابھی پی سی بی سے وابستہ نہیں ہوئے اور نہ ہی دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم سلیکشن میں ان کا کوئی عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد شفیق مستقبل میں میری نیشنل سلیکشن کمیٹی کی کنسلٹنٹ ٹیم کا حصہ ہونگے۔