news

بابرسے شادی کرنا چاہتا ہوں، رمیزراجہ کی مزاحیہ اندازمیں قومی کپتان کی تعریف

بابراعظم اننگز کے آخر میں بھی شاندار بیٹنگ کرسکتا ہے، میں اس سے پیار کرتا ہوں،رمیز راجہ

بابرسے شادی کرنا چاہتا ہوں، رمیزراجہ کی مزاحیہ اندازمیں قومی کپتان کی تعریف

معروف پاکستانی کمنٹیٹررمیز راجہ نے لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں بابراعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "سکیورٹی، کلاس، معیار، ایسی صورتحال میں آپ بابر پر بھروسا کرنا چاہیں گے جو اننگز کے آخر میں بھی بیٹنگ کرسکتا ہے۔ 
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس وقت لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2023 میں کولمبو اسٹرائیکرز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ پیر کے روز گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابراعظم نے صرف 57 گیندوں پر شاندار میچ وننگ سنچری اسکور کی اور ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ 
کرکٹر سے کمنٹیٹر بننے والے رمیز راجہ نے اس موقع پر بابراعظم کی دل کھول کر تعریف کی جب وہ اپنی اننگز کے درمیان میں تھے اور بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کررہے تھے، دائیں ہاتھ کے بلے باز کے لیے اپنی پرجوش تعریف اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے رمیزراجہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔  
یہ بات قابل غور ہے کہ رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے دور میں بابر اعظم کی واضح طورپر حمایت کی تھی۔ تاہم بابر اعظم میدان میں اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے مسلسل سرخیوں کا حصہ بنتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے اپنے دور میں پی سی بی کے سابق چیئرمین کی جانب سے لامحدود حمایت حاصل کرنے پر توجہ کے ساتھ ساتھ تنقید بھی کی تھی۔