news
English

وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا

میرے اس فیصلے سے اگر کسی کو تکیلف ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں، وقار یونس

وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا فوٹو: اے ایف پی

لیجنڈری فاسٹ بولر اور سابق کوچ وقار یونس نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے پر سوشل میڈیا چھوڑ دیا۔

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور کپتان وقار یونس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ کسی نے میرا ٹوئٹر ہیک کرکے نازیبا ویڈیو کو لائک کیا ہوا تھا جو میرے اور اہل خانہ کے لیے تکلیف دہ بات ہے، یہ اس سے پہلے بھی ہوچکا ہے لہذا میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ اس واقعہ کہ بعد مجھے مداح سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے، اگر کسی کو میرے اس فیصلے سے تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں۔

 

pic.twitter.com/cl8iZFykVC

— Waqar Younis (@waqyounis99) May 29, 2020