ہم ٹیسٹ میچ کے قواعد وضوابط میں بہت کم تبدیلیوں کے حق میں ہیں کیونکہ یہی اصل کرکٹ ہے، بولنگ کوچ
وقاریونس نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ تبدیلیوں کی مخالفت کردی۔
خراب روشنی کے مسائل کا حل پنک بال میں تلاش کرنے کے سوال پر ویڈیو کانفرنس میں وقار یونس نے کہا کہ دنیا بھر میں ابھی گلابی گیند سے میچ تجرباتی بنیادوں پر کھیلے جا رہے ہیں،اگر مالی اعتبار سے کوئی نقصان نہ ہو اور شائقین بھی پسند کریں تو اس کے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں۔
ایک سوال پر بولنگ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی روایتی خوبصورتی5 دن کی کرکٹ میں ہے۔ چھٹے روز پچ کے لیے زیادہ ہو جائے گی، پانچ دن کے کھیل میں ہی پچ اپنا انداز بدل چکی ہوتی ہے، جہاں تک موسم کی دخل اندازی کا تعلق ہے تو یہ کرکٹ میں معمول کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچ کے قواعد وضوابط میں بہت کم تبدیلیوں کے حق میں ہیں کیونکہ یہی اصل کرکٹ ہے، بہرحال اگر کچھ تبدیلیاں ہوتی ہیں تو کھلاڑی ان کے عادی بھی ہوجائیں گے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وائٹ بال کے استعمال سمیت کنڈیشنز تبدیل ہوئیں، بتدریج سب ہم آہنگ ہوچکے ہیں۔