news
English

بولنگ کوچ وقاریونس کا بولرزکی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

شاداب کے ان فٹ کا افسوس ہے تاہم بولنگ کمبی نیشن درست سمیت میں جارہا ہے، بولنگ کوچ

بولنگ کوچ وقاریونس کا بولرزکی کارکردگی پراطمینان کا اظہار فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس نے بولرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈکپ کے لیے بولنگ کمبی نیشن کو درست سمت میں قرار دے دیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں وقار یونس نے موقف اختیار کیا کہ جنوبی افریقا میں پچز بیٹنگ کے لیے بہت اچھی تھیں، جہاں باولرز کو مشکل پیش آئیں۔ آخری میچ میں مختلف ٹریک تھا جس پر بولرز نے انہیں کم اسکور تک محدود رکھا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رنز روکنا آسان نہیں ہوتا، جنوبی افریقاکے خلاف بولرز کی کارکردگی سے مطمن ہوں،مزید بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ رہتی ہے، کامیابی کے باوجود ہم اپنی غلطیوں کا ضرور جائزہ لیتے ہیں اور ان پر کام بھی کرتے ہیں ۔زمبابوے کے خلاف سیریز میں بولرز کے ورک لوڈ کو تقسیم کرنے کے لیے حکمت عملی بنائیں گے ۔وقار یونس نے کہا کہ شاہین آفریدی سمیت کسی بولر پر زیادہ بوجھ نہیں ڈال رہے،حارث روف، فہیم اشرف، حسن علی سب اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔میچ میں کسی دن کسی بھی بولر کو زیادہ رنز ہوجانا کھیل کا حصہ ہے۔۔بطور کوچ تمام بولرز کو سپورٹ کرتا ہوں۔جنوبی افریقاکی ٹیم کو بی ٹیم قرار دے کر ہماری کامیابی کو زیادہ کریڈٹ نہ دینا زیادتی ہوگی۔

ہم نے ان کی قومی ٹیم کو ہرایا ہے۔ اہم کھلاڑیوں کا آئی پی ایل کھیلنے جانا یہ ان کے بورڈ کا ایشو تھا۔ وقار یونس کے مطابق ورلڈکپ سے پہلے ٹیم کمبی نیشن بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ شاداب کے ان فٹ کا افسوس ہے تاہم بولنگ کمبی نیشن درست سمیت میں جارہا ہے. زمبابوے کے خلاف سیریز میں دوسرے بولرز کو بھی چانس دیں گے تاکہ ہمارے پاس زیادہ آگے آنے والی سیریز کے لیے زیادہ سے زیادہ آپشنز دستیاب ہوں۔