news
English

وقار یونس نے بالنگ کوچ کی ذمہ داری سے معذرت کرلی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے بالنگ کوچ بنائے جانے کی افواہوں کی وضاحت کردی۔

وقار یونس نے بالنگ کوچ کی ذمہ داری سے معذرت کرلی

قومی ٹیم کے سابق پیسر وقار یونس نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’میرے پاکستان کے بالنگ کوچ بننے کے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ میں ایک بات واضح کر دوں کہ نہ مجھ سے کسی نے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی میرا یہ عہدہ لینے کا کوئی ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں آسٹریلیا کے شان ٹیٹ کو پاکستانی ٹیم کا بالنگ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔ ان کا معاہدہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے ساتھ ہی پورا ہو گیا اور اب پاکستانی ٹیم کو ایک نئے بالنگ کوچ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وقار یونس نے آخری بار ستمبر 2019 سے ستمبر 2021 تک پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سابق کرکٹر 2010 اور 2011 اور 2014 اور 2016 کے درمیان دو بار پاکستان کی مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔