news
English

وارنرکی چوری شدہ کیپ تلاش کرنےکےلئے جاسوسوں کی خدمات لینےکی اپیل  

ٹیسٹ کیپ کسی بھی کھلاڑی کے لئے سب سے قیمتی چیز ہے، شان مسعود

وارنرکی چوری شدہ کیپ تلاش کرنےکےلئے جاسوسوں کی خدمات لینےکی اپیل  

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی حکومت سے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی چوری شدہ کیپ کو “ملک کے بہترین جاسوسوں” کے ذریعے تلاش کرنے کی اپیل کردی۔ 
میچ سے قبل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بطور کرکٹر آسٹریلیا کے عظیم سفیر ہیں، وہ شاندار الوداع کے مستحق ہیں، ٹیسٹ کیپ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی کرکٹر کے لئے سب سے قیمتی چیز ہے اور مجھے امید ہے کہ انہیں ان کی کیپ جلد واپس مل جائے گی۔
شان مسعود نے کہا کہ میں آسٹریلوی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وارنر کی چوری شدہ کیپ کو “ملک کے بہترین جاسوسوں” کے ذریعے ڈھونڈا جائے۔  
قبل ازیں سوشل میڈیا پر آسٹریلوی اوپنر ڈویوڈ وارنر نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی ٹیسٹ کیپ چوری ہوگئی ہے، اس ویڈیو میں کرکٹر نے جذباتی انداز میں کہا کہ سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل میری چوری کی گئی کیپ واپس کردیں۔  
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا میرا آخری سہارا ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ہیں تاہم کسی نے ہمارے بیگ کو ہاتھ نہیں لگایا، اگر کسی شخص کے پاس میری ٹیسٹ کیپ ہے تو وہ سڈنی ٹیسٹ سے قبل مجھے واپس کردے، میں اسکا شکر گزار رہوں گا۔،، 
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی۔