news
English

ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرڈ  

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود وارنر نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیابی ظاہر کی ہے۔

ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرڈ  

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 
ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔،، 
 
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گا، اگر آسٹریلوی ٹیم چاہے تو مجھے ایونٹ میں شامل کر سکتی ہے۔،،  
ڈیوڈ وارنر نے 161 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 33 نصف سنچریوں اور 22 سنچریوں کی مدد سے 6932 بنائے ہیں۔ انہوں نے 179 رنز کی بڑی اننگز بھی کھیل رکھی ہے۔ 
آسٹریلوی کرکٹر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا اور 3 جنوری کو اپنا آخری ٹیسٹ پاکستان کے خلاف سڈنی میں کھیلیں گے۔