پاکستان کے آسٹریلیا کے موسم سرما کے دورے پر شاندار ڈیبیو کرنے کے بعد عامرجمال اپریل میں بیئرز میں شامل ہوئے۔
پاکستان آل رائونڈر عامر جمال کا انگلش کاؤنٹی سیزن انجری کے باعث اختتام پزیرہوگیا۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بھی عامر جمال نے واروکشائر کی نمائندگی کرنی تھی۔ پاکستان کے آسٹریلیا کے موسم سرما کے دورے پر شاندار ڈیبیو کرنے کے بعد عامرجمال اپریل میں بیئرز میں شامل ہوئے تھے۔ عامرجمال نے پاکستان کے آسٹریلیا کے دورے کے موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ٹیسٹ میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم بدقسمتی سے، کمر کی چوٹ نے ایجبسٹن میں ان کے کھیلنے کا وقت کم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل رائونڈر عامر جمال کا انگلش کاؤنٹی سیزن انجری کے باعث اختتام پزیر ہوگیا۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کو کمر کی انجری کی وجہ سے کچھ عرصہ میدان سے باہر رہنا پڑےگا۔
عامر جمال انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں واروکشائر کی نمائندگی کررہے تھے تاہم، اپنے فٹنس مسائل کے باعث وہ چھ ہفتوں کے دوران تمام فارمیٹس میں سے صرف تین میچوں میں ہی شرکت کرسکے۔
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے پر عامر جمال نے اپریل میں واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
عامر جمال نے انگلینڈ پہنچنے کے 24 گھنٹے کے کم دورانیے میں ناٹنگھم کی خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تاہم پہلے دو کاؤنٹی میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
عامر جمال کو شروع کے میچوں کے بعد کمرکی تکلیف کے باعث سائیڈ لائن کر دیا گیا تھا اور وہ انجری کے بعد سے چیمپئن شپ میں نہیں کھیل سکےتھے۔
انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بھی عامر جمال نے وارکشائر کی نمائندگی کرنی تھی مگر انجری کے باعث صرف ایک میچ کھیل سکے اور اب بتایا جارہا ہے کہ کمر میں چوٹ کی وجہ سے وہ مزید کچھ عرصہ کرکٹ کے گرائونڈ سے دور رہیں گے۔