ان شخصیات کو دو سال کی ابتدائی مدت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، سفیروں کا متنوع گروپ ثقافتی پس منظر کی ایک وسیع رینج کی نمائندگی کرتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سمیت دنیا بھر سے 54 نامور شخصیات کو کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسیڈرز میں شامل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو کرکٹ آسٹریلیا کا ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ مجموعی طور پر 54 نامور شخصیات کو ایمبیسڈرز مقررکیاگیا ہے جن میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرز رسل آرنلڈ اور امین الاسلام بھی شامل ہیں، بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹرروی شاستری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، اسکاٹ بولینڈ، سابق ویمنز کپتان لسا استھالیکر اور میل جونز بھی ایمبسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں۔
ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے۔
واضح رہے کہ ان ایمبیسڈرز کا تقرر 2سال کے لئے کیا گیا ہے۔سفیروں کا متنوع گروپ ثقافتی پس منظر کی ایک وسیع رینج کی نمائندگی کرتا ہے۔