news
English

وسیم اکرم نے شاداب کی بیٹنگ پوزیشن پر سوال اٹھادیا  

سلطانز کیخلاف اہم میچ میں کپتان شاداب خود بیٹنگ کیلئے کیوں نہیں آئے؟

وسیم اکرم نے شاداب کی بیٹنگ پوزیشن پر سوال اٹھادیا  

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی بیٹنگ پوزیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز خلاف جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن ملتان سلطانز کے خلاف وہ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے، یہ وجہ مجھے سمجھ نہیں آئی۔ 
مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکر نے مینجمنٹ پر سوال اٹھایا کہ جب آپ کا کپتان فارم میں ہے اور گزشتہ اننگز میں میچ وننگ اننگز کھیلی ہیں تو انہیں تین یا چار نمبر پر بیٹنگ کیلئے کیوں نہیں بھیجا گیا؟۔ 
شاداب خان نے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وکٹ تھوڑی مشکل تھی جس کی وجہ سے میں مناسب بلے باز بھیجنا چاہتا تھا، مجھے لگتا ہے کہ زبان کی رکاوٹ تھی کیونکہ اگر ایسا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا پچ آسان ہوگی تو وہ جلد بیٹنگ کیلئے آئیں گے اور مشکل ہوگی تو کسی اور کو بھیجا جائے گا۔  
واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کی تھی۔