news
English

ٹی 20 ورلڈکپ: وسیم اکرم نے پاکستان کی کارکردگی کو 'افسوسناک' قراردے دیا

میچ کا اختتام پاکستان کی حیران کن شکست پر ہوا جس نے شائقین اور ماہرین کو حیرت سے دوچار کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: وسیم اکرم نے پاکستان کی کارکردگی کو 'افسوسناک' قراردے دیا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو پہلے ہی میچ میں امریکا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا اسامنا کرنا پڑا جس پر وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو 'افسوسناک' قرار دے دیا۔
سابق کپتان وسیم اکرمکا کہنا تھا کہ جیتنا اور ہارنا کھیل کا حصہ ہے لیکن آپ کو آخری گیند تک لڑنے کی ضرورت ہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لیے انتہائی برا دن تھا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم نے 6 جون کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ میچ کا اختتام پاکستان کی حیران کن شکست پر ہوا جس نے شائقین اور ماہرین کو حیرت سے دوچار کردیا۔
ایک مقامی اسپورٹس چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وسیم اکرم نے مین ان گرین پر اپنے غصے اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس کی کارکردگی کو 'قابل رحم' قرار دیا۔ 
وسیم اکرم نے کہا کہ "قومی ٹیم نے افسوسناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جیتنا اور ہارنا کھیل کا حصہ ہے۔ لیکن آپ کو آخری گیند تک لڑنے کی ضرورت ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک نہایت برا دن تھا۔"
سوئنگ کے سلطان نے ٹورنامنٹ میں پاکستان کو درپیش چیلنجز کے بارے میں مزید کہا کہ "پاکستان سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے یہاں سے جدوجہد کرے گا کیونکہ اسے ہندوستان کے ساتھ (9 جون کو) اور دو اور اچھی ٹیموں (آئرلینڈ اور کینیڈا) سے کھیلنا ہے۔"
وسیم اکرم نے کھیل کے ٹرننگ پوائنٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "کھیل کا ٹرننگ پوائنٹ وہ تھا جس طرح سے یو ایس اے نے ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے بابر اور شاداب کے درمیان تھوڑی سی شراکت داری کی اور پھر کوئی بھی نہیں اچھا کھیل پایا۔ فیلڈنگ پاکستان کی مجموعی کرکٹ کی اوسط سے کم تھی۔،، 
انہوں نے میچ کے دوران واقعات کے غیر متوقع موڑ پر بھی روشنی ڈالی جس میں پاکستان کے امکانات پر اپنے اور شائقین کے ابتدائی اعتماد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے خلاف کھیلتے ہوئے میں پراعتماد تھا، ہر پاکستانی سپورٹر کو یقین تھا کہ جس طرح انہوں نے پہلی اننگز میں کھیلا اس کے بعد وہ جیت جائیں گےمگر افسوس ایسا ہونہ سکا۔،، 
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ "دوسری اننگز میں امریکی ٹیم تعاقب کرنے کے لئے باہر آئی، سپر اوور میں 19 رنز حاصل کرنا ایک نارمل اوور میں 36 رنز بنانے کے مترادف ہے۔ شاباش امریکی ٹیم۔"