news
English

کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ

 لاہور: پی ایس ایل 8 کے ایک اور اہم مقابلے میں کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ

پی ایس ایل سیزن 8 کے ایک اور اہم میچ میں کراچی کنگز کی ملتان سلطان کے ہاتھوں شکست پر وسیم اکرم اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ پائے اور غصے میں آ کر سامنے رکھی کرسی کو لات دے ماری۔

 ڈریسنگ روم میں ایک وقت مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آنے پر سابق کپتان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی مگر کراچی کنگز کی شکست پر انہوں نے مایوسی کے عالم میں کرسی کو ٹھوکر مار دی۔

 یاد رہے کہ کراچی کنگز 5میچز میں ایک فتح ہی حاصل کرپائے ہیں۔

Wasim Akram is not happy 😲#MSvKKpic.twitter.com/2qGRKaoWsx

— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) February 22, 2023