news
English

افغانستان کے ہاتھوں شکست: وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کی فٹنس پرسوال اُٹھادیا

کھلاڑی روانہ 8 کلو مٹن کھاتے نظر آتے ہیں، کسی کا انفرادی نام لینا شروع کروں تو ان کے چہرے اُتر جائیں گے، سابق کپتان

افغانستان کے ہاتھوں شکست: وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کی فٹنس پرسوال اُٹھادیا

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان سے اپ سیٹ شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی فیلڈرز کی فٹنس پر سوال اٹھادیا۔ مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ افغانستان کے ہاتھوں ایسی ہار قومی ٹیم کے لیے شرمناک ہے، افغانستان کا صرف دو وکٹیں گنوا کر 280 رنز تک پہنچنا بہت بڑی بات ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پچ گیلی ہے یا نہیں! فیلڈنگ، فٹنس لیول کو دیکھیں، ہم پچھلے 3 ہفتوں سے چیخ رہے ہیں کہ یہ کھلاڑی 2 سال سے فٹنس ٹیسٹ سے نہیں گزرے ہیں، کھلاڑی روانہ 8 کلو مٹن کھاتے نظر آتے ہیں، اگر میں ان کھلاڑیوں کے انفرادی نام لینا شروع کروں تو ان کے چہرے اُتر جائیں گے۔،،  
وسیم اکرم نے کہا کہ مصباح الحق کی کوچنگ کے دوران فیلڈنگ معیار کو جانچنے کیلئے ایک اسٹینڈرڈ نافذ کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ کھلاڑی ان سے نفرت کرتے تھے لیکن اس نے کام کیا، اب ہم اسی پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں، جہاں ہم اگر اور مگر ہونے کی دعا کریں گے۔ 
سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عجلت میں فیصلے کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کوچنگ اسٹاف اور انتظامیہ میں متواتر تبدیلیوں پر مایوسی کا اظہار کیا۔