news

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر وسیم اور وقار کی کڑی تنقید

افتخار احمد کو لیگ سائیڈ پر صرف ایک شاٹ کھیلنا آتا ہے، میں فخر زمان کو گیم کی آگاہی کے بارے میں نہیں بتاسکتا، سابق کپتان

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر وسیم اور وقار کی کڑی تنقید

قومی ٹیم کے سابق پیسر وسیم اکرم اور وقار یونس نے پاکستان کے بلے بازوں، خاص طور پر محمد رضوان اور فخر زمان کی بلے بازی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کرکٹ کھیلنا جانتے ہی نہیں ہیں۔ 
نیو یارک میں ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کی شکست کے بعد ٹیم پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ قومی ٹیم نے کم اہم مقصد کا مقابلہ کرنے میں ایک بار پھر ناکامی کا مظاہرہ کیا۔ 
انہوں نے ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے رضوان کو بڑے شاٹس کھیلنے میں ناکامی اور غیر ذمے دارانہ بیٹنگ کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا، جو بھمراہ کے خلاف کوئی اہم کھیل پیش نہ کرسکے۔ 
وسیم اکرم نے سٹار اسپورٹس پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے دس سال کرکٹ کھیلی ہے اور میں انہیں کچھ نہیں سکھا سکتا۔ رضوان کو گیم کی آگاہی نہیں ہے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے تھا کہ بھمراہ کو وکٹ لینے کے لئے کہا گیا تھا اور عقلمندی کی بات یہ ہوتی کہ ان کے ڈلیوریز کو احتیاط سے کھیلیں۔ لیکن رضوان نے بڑے شاٹس مارنے کی کوشش کی اور اپنی وکٹ کھو دی۔" 
وقار یونس نے بھی اسی طرح کی راہنمائی کی اور رضوان کی مہنگی غلطی پر کہا کہ "میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا، یہ ایک رن ایک گیند کا معاملہ تھا۔ محمد رضوان کی وہ شاٹ بہت معمولی تھی، اور جب انہوں نے یہ شاٹ کھیلا اور آؤٹ ہوگئے، تو میں جان گیا کہ کچھ خاص ہونے والا ہے کیونکہ ہمیں بھمراہ اور سراج کی صلاحیتوں کا علم ہے۔" 
واضح رہے کہ محمد رضوان، جو میچ میں مکمل طور پر سیٹ تھے، اس اہم لمحے میں آؤٹ ہوگئے جب جسپریت بھمراہ نے ان پر دبائو بڑھایا۔ یہ وکٹ بھارت کے لیے انتہائی قیمتی ثابت ہوئی کیونکہ پاکستان اس مقام سے اوپر اٹھ نہیں سکا اور میچ پوری طرح پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔ 
وسیم اکرم نے افتخار احمد اور فخر زمان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، یہ کہتے ہوئے کہ ان کھلاڑیوں کی لاپرواہی کے پیچھے ان کی یہ سوچ  ہوتی ہے کہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ شکست صرف کوچز کو متاثر کرتی ہے، انہیں نہیں۔ اس لیے یہ پرفارم نہ کرکے بھی ٹیم میں موجود رہتے ہیں۔ 
وسیم اکرم نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "افتخار احمد کو لیگ سائیڈ پر صرف ایک شاٹ کھیلنا آتا ہے۔ وہ سالوں سے ٹیم کا حصہ ہیں لیکن نہیں جانتے کہ شاٹ کیسے کھیلیں۔ میں فخر زمان کو گیم آگاہی کے بارے میں نہیں بتا سکتا۔ پاکستانی کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ اگر وہ اچھے نتائج نہ دیں تو کوچز کو نکالا جائے گا اور ان کو کچھ نہیں ہوگا مگر میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں۔،،