وسیم خان کی جگہ کسی سابق کرکٹر کو کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے گا، چیئرمین پی سی بی
چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صحافیوں کے ساتھ ایک نشست میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والی کمیٹی چاہتے ہیں جو امور کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اپنی رائے دے، وسیم خان کی جگہ کسی سابق کرکٹر کو کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے گا۔
کرکٹ کمیٹی کے نئے سربراہ کا اعلان جنوری کے اوائل تک کر دیا جائے گا، کمیٹی میں 2 سے 3ممبران کا اضافہ کریں گے جو سب سابق کرکٹرز ہوں گے، کرکٹ کمیٹی کپتان اور کوچ سے بات کرسکے گی، معاملات کا جائزہ لیکر تحریری سفارشات دے گی، ان پر عمل درآمد کا فیصلہ میری صوابدید ہے۔