news
English

بابراعظم اینڈ کمپنی کی انگلینڈ کے ساتھ ٹی 20 سیریزسے قبل سخت پریکٹس

بابراعظم اینڈ کمپنی نے پاکستانی ویمن ٹیم کے لیے ان کے دورہ انگلینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بابراعظم اینڈ کمپنی کی انگلینڈ کے ساتھ ٹی 20 سیریزسے قبل سخت پریکٹس

پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں اپنے پہلے میچ کے لیے تیاری کر رہی ہے، جو 22 مئی کو لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے۔ 
جمعہ اور ہفتہ کو سخت تربیتی سیشن کے بعد، قومی ٹیم نے اتوار کےروز آرام کیا۔ اس دن کی چھٹی پر، کپتان بابر اعظم اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور دورہ انگلینڈ کے دوران ہیڈنگلے میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
ملاقات میں بابر اعظم، ٹیم منیجر وہاب ریاض، فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت اہم کھلاڑی شامل تھے۔ 
انگلینڈ کی خواتین پہلے ہی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرچکی ہیں۔ جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی مینز ٹیمز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔
اسکواڈز: 
انگلینڈ: جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل راشد، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ۔ 
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان۔ 
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز: 
22 مئی: لیڈز میں پہلا ٹی 20۔ 
25 مئی: برمنگھم میں دوسراٹی 20۔ 
28 مئی: کارڈف میں تیسراٹی 20۔ 
30 مئی: اوول میں چوتھا اور اآخری ٹی20۔