بابر اعظم کی خراب پرفارمنس برقرار، نسیم شاہ کے بھائی نے اپنی تیزرفتار بولنگ سے وائٹ بال ٹیم کے کپتان کے ہوش اڑا دیے، نیٹ پریکٹس میں عبید شاہ کو بھی کھیلنے سے قاصرنظر آئے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی خراب پرفارمنس تاحال برقرار، نیٹ پریکٹس میں عبید شاہ کو بھی کھیلنے سے قاصر نظر آئے۔ نسیم شاہ کے بھائی کی فاسٹ بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی خراب فارم تاحال بحال نہ ہوسکی، نیٹ پریکٹس میں بھی فاسٹ بولرز کو کھیلنے سے قاصر رہے۔ وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی غرض سے لگائے گئے کیمپ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کی گیندیں کھیلنے میں مشکلات پیش آئیں۔
سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم فاسٹ بولر عبید شاہ کیخلاف بیٹنگ کررہے ہیں تاہم وہ ان کی اِن سوئنگ ڈیلیوریز سے پریشان ہیں جب کہ ایک شارٹ بال ان کے جسم پر لگی جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ تاحال فارم حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کپتانی اور بیٹنگ ایوریج کے باعث بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ ان کی حالیہ کارکردگی نہایت مایوس کن رہی ہے۔ میگا ایونٹ کے 4 میچز میں بابر اعظم تقریباً 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 122 رنز بناسکے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی تھی۔