news
English

محمدعامرکی غصے میں بابراعظم کی طرف گیندپھینکنے کی ویڈیووائرل

پی ایس ایل 8 کے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے 46 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

محمدعامرکی غصے میں بابراعظم کی طرف گیندپھینکنے کی ویڈیووائرل

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں بابر اعظم نے محمد عامر کی تیز گیند پر کور ڈرائیو پر شاندار چوکا لگایا تو عامر نے غصے اور جھنجھلاہٹ میں بابر اعظم کی طرف گیند پھینکی جسے کیمرے نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جانے لگی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے بدھ کے روز ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف 46 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ نیشنل اسٹیڈیم  میں کھیلے گئے اس میچ میں 28 سالہ نوجوان بلے باز نے اپنی اننگز کا مضبوط آغاز کیا، تماشائیوں میں اس وقت گرم جوشی کی لہر دوڑ گئی جب باراعظم نے اپنی اننگز کی پہلی گیند پر اپنے سابق ساتھی اور مخالف ٹیم کے پیسرمحمد عامر کو اپنے سگنیچر کور ڈرائیو کے ساتھ زبردست شاٹ مارااور گینڈ بائونڈری لائن عبور کرگئی۔ 

 

Mohammad Amir throws ball towards Babar Azam in frustration🤯pic.twitter.com/TAqV3xaS1W

— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) February 15, 2023

 

بات یہیں رکی نہیں بلکہ بابراعظم نے عامر کو ایک اور باؤنڈری کے لیے فلک کیا، جس سے بائیں ہاتھ کے پیسر کو مایوسی ہوئی اور انہوں نے غصے اور جھنجھلاہٹ میں اگلی گیند بابراعظم کی طرف پھینک دی۔
اپنی میچ وننگ اننگز میں بابر اعظم نے بابر نے اپنی ففٹی مکمل کرنے کے بعد اینڈریو ٹائی کو ایک اوور میں ایک چھکا اور دو چوکے بھی لگائے۔