news
English

حارث رؤف کی امریکا میں پرستار سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ناراض مداح کو غصے کا اظہار کرتے اور حارث رئوف کو تلخ انداز میں جواب دیکھا جاسکتا ہے۔

حارث رؤف کی امریکا میں پرستار سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف امریکا میں اپنے پرستاروں سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود ہیں جہاں ان کا اپنے ایک پرستار سے جھگڑا ہوگیا، ان کے ساتھ موجود اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب کہ موقع پر موجود دیگر پرستاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ 
اطلاعات ہیں کہ فین نے حارث رؤف سے سیلفی کی درخواست کی تھی اورٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی باقص کارکردگی پر تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رؤف غصے میں آگئے۔ 
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حارث کا بھی ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے اس واقعہ کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب ویڈیو سامنے آچکی ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اس صورت حال سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ 
حارث رئوف نے کہا کہ بطور پبلک فگر ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، فینز ہماری حمایت یا تنقید کرنے کے حق دار ہیں مگر جب بات میری فیملی پر آجائے تو میں بھرپور جواب دوں گا، سب کو چاہیے کے فیملیز کا احترام کریں۔،،